خدیجہ شاہ

خدیجہ شاہ کی منی لانڈرنگ انکوائری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 10 جنوری تک ملتوی

لاہور(عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن اور مشہور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی وفاقی تحقیقاتی ادارے میں منی لانڈرنگ انکوائری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کی، ایف آئی اے سمیت دیگر فریقین نے جواب جمع کروائے، عدالت نے فریقین کے وکلا ء کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی۔

خدیجہ شاہ نے اپنے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے میں منی لانڈرنگ کی انکوائری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی انکوائری قانون کے منافی شروع کی ہے، استدعا ہے منی لانڈرنگ کی انکوائری کو غیر قانونی قرار دیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں