فٹ وئیرزکی برآمدات

خدمات کی برآمدات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 0.58فیصد کی کمی ریکارڈ

مکوآنہ (عکس آن لائن)خدمات کی برآمدات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 0.58فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں خدمات کی برآمدات سے 1.717 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ 0.58 فیصد کم ہے۔

اس کے برعکس خدمات کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادو ں پر 18.10 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔ جولائی سے ستمبر تک کی مدت میں خدمات کی درآمدات کاحجم 2.395 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.028 ارب ڈالر تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق خدمات کے شعبے میں تجارتی خسارے میں سالانہ بنیادوں پر 121 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں خدمات کے شعبہ میں تجارتی خسارے کا حجم 310 ملین ڈالر تھا جو جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 688 ملین ڈالر ہو گیا۔ستمبر کے مہینہ میں خدمات کے شعبے میں برآمدات سے 571 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلہ میں 1.08 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں خدمات کے شعبے کی برآمدات سے ملک کو 565 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ ستمبر میں خدمات کے شعبے میں درآمدات پر 787 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال ستمبر میں 688 ملین ڈالر تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں