سید ناصر شاہ

خان صاحب اب قوم پر رحم کریں، حکومت چلانا آپ کے بس کی بات نہیں،سید ناصر شاہ

کراچی(عکس آن لائن)سندھ کے وزیر اطلاعات وبلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ خان صاحب اب قوم پر رحم کریں، حکومت چلانا آپ کے بس کی بات نہیں،عام آدمی کو ریلیف دینے کے بجائے خان صاحب کا پورا زور صرف سیاسی مخالفین پر کیچڑ اچھالنے پر ہے۔

جمعرات کو اپنے بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ ایک کروڑ ملازمتوں کا اعلان کرنے والے حکمران ملک میں بے روزگاری کا سونامی لے آئے ہیں۔اسٹیل مل، ریڈیو پاکستان، ٹورزم کارپوریشن اور دیگر اداروں سے ہزاروں لوگوں کو ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

آئے ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل پیرا نااہل وفاقی حکومت نے اب 71 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ ہمارے وزیراعظم کہتے ہیں کہ لوگ بے روزگاری اور مہنگائی سے تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں تو وہ کیا کریں۔

پی ٹی آئی، آئی ایم ایف گٹھ جوڑ اور کتنے چولہے ٹھنڈے کرے گا؟۔اب تو پی ٹی آئی میں موجود سیاسی لوگ نالائق حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے نالاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں