وزیر اعظم

خاتون کا ہر روپ انسان کو معاشرے کا کارآمد رکن بنانے میں مصروف نظر آتا ہے،وزیراعظم

اسلام آ باد (عکس آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ خاتون کا ہر روپ انسان کو معاشرے کا کارآمد رکن بنانے میں مصروف نظر آتا ہے،، تاریخ گواہ ہے کہ انسانی معاشرے کی ترقی میں خواتین کے کردار کے بغیر ممکن نہیں تھی ، موجودہ انسانی معاشرہ خواتین کی ہرشعبے میں خدمات کی مثالوں سے بھرا پڑا ہے،21ویں صدی کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ انسانی تہذیب کی ترقی میں مصروف ہیں،وزیراعظم یوتھ لون سکیم پروگرام میں 25فیصد کوٹہ خواتین کیلئے مختص کی گیا ہے۔

بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ خواتین کو ان کے عالمی دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، دن کا مقصد معاشرے میں خواتین کے کلیدی کردار کو پہچاننے کا اعتراف ہے ، تاریخ گواہ ہے کہ انسانی معاشرے کی ترقی میں خواتین کے کردار کے بغیر ممکن نہیں تھی ، خاتون کا ہر روپ انسان کو معاشرے کا کارآمد رکن بنانے میں مصروف نظر آتا ہے ، دین اسلام نے 14سوسال قبل خواتین کے حقوق کے بارے میں تنبیہ کی ، موجودہ انسانی معاشرہ خواتین کی ہرشعبے میں خدمات کی مثالوں سے بھرا پڑا ہے ، 21ویں صدی کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ انسانی تہذیب کی ترقی میں مصروف ہیں، موجودہ حکومت خواتین کو منصفانہ حقوق کی فراہمی کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں۔

خواتین کو یکسان مواقع کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا ، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور قومی دھارے مین شامل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے ، وارثت ، تعلیم اور لیب ٹاپس کی فراہمی میں خواتین کیلئے اقدامات کئے ، وزیراعظم یوتھ لون سکیم پروگرام میں 25فیصد کوٹہ خواتین کیلئے مختص کی گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں