لاہور ہائیکورٹ

خاتون آفیسرکی ترقی کا کیس، وفاقی حکومت سمیت دیگرفریقین کو نوٹس،28 اگست کو جواب طلب

لاہور (نمائندہ عکس ) پاکستان ریلوے کی خاتون آفیسرکی ترقی کے کیس میں عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں پاکستان ریلوے کی خاتون آفیسر کی ترقی کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 اگست کو جواب طلب کر لیا۔ لاہورہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو بھی 27 اے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے معاونت کے لیے طلب کر لیا۔ جسٹس شجاعت علی خان نے پاکستان ریلوے کی جوائنٹ ڈائریکٹر فاطمہ بلال کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے مقف اختیار کیا کہ پاکستان ریلوے نے درخواست گزار کی گریڈ 19 سے تنزلی کردی۔

وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ فیڈرل سروس ٹربیونل نے تنزلی کی سزا کی پلینٹی معطل کردی۔ فیڈرل سروس ٹربیونل کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے ابھی تک وفاقی حکومت نے رولز نہیں بنائے۔ پاکستان ریلوے کی جوائنٹ ڈائریکٹرفاطمہ بلال نے درخواست میں کہا کہ رولز نہ ہونے کی وجہ سے فیڈرل سروس ٹربیونل کے فیصلوں پرعمل درآمد نہیں ہو رہا۔ پاکستان ریلوے افسران کی ترقی کے متعلق پروموشن بورڈ کا جلد ہی جلاس ہو رہا ہے۔درخواست گزارکے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت وفاقی حکومت کو فیڈرل سروس ٹربیونل کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے رولز بنانے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں