آگ بھڑک اٹھی

حیدرآباد،فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی، ماں اور چار بیٹیاں جھلس کر جاں بحق

حیدرآباد(عکس آن لائن) فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھنے سے ماں اور چار بیٹیاں جھلس کر جاں بحق۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہ ہو سکا۔ سائٹ ایریا میں لیبر فلیٹس میں آگ لگنے سے چارخواتین جھلس کر جاں بحق جبکہ بائیس سالہ ریشم کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو بھٹائی اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والی خواتین میں صنم، نیہا، جنت اور عاصمہ شامل ہیں۔ ریسکیو نے آگ پر قابو پا لیا ہے ،تاحال وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔ پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں