شیخ رشید

حکومت کے تابوت میں آخری کیل راناثنااللہ ٹھونکیں گے، شیخ رشید

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل راناثنااللہ ٹھونکیں گے، معیشت قومی سلامتی کی حیثیت اختیار کررہی ہے، فتنہ آصف زرداری نے 2 بھائیوں میں بھی لڑائی کرا دی، آصف زرداری اراکین کے خرید وفروخت کے ماہر ہیں، الیکشن کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں، رانا ثنااللہ کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، یہ لوگ عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 لگانا چاہتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا تھا ن سے ش نکلے گی، میرا مذاق بنایا جا رہا تھا، کدھر ہیں نوازشریف اور کہاں ہیں اسحاق ڈار، مفتاح اسماعیل ہنس ہنس کر قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ لوگ بدترین سیاست کر رہے ہیں، لاہور نےعمران خان کے امیدواروں کو جتوایا، کل پرویزالہی پنجاب کے وزیراعلی ہوں گے، عقل کے اندھے عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 لگانے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل راناثنااللہ ٹھونکیں گے، اوورسیز پاکستانی کے ووٹ کے لیے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کی، سپریم کورٹ سے مایوسی سے کہہ رہا ہوں ملکی حالات پر ازخود نوٹس لیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، 14 پارٹیاں گندے انڈے ہیں، الیکشن نہیں کرائیں گے تو حالات خراب ہو جائیں گے، 30 اگست سے پہلے عام انتخابات کا اعلان ہو جانا چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم پراتنے کیسز ہو گئے کہ شاید اب ہمیں ضمانت نہ ملے، اگرکسی نے کل اسمبلی میں ہنگامہ کیا تو پھر دیکھیں گے، اراکین کی ذمہ داری ہے کل اپنی جماعت کیساتھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس نہج پر پہنچ سکتا ہے جسکو چلانے کے لیے کوئی پارٹی تیار نہیں ہو گی، امید ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق سپریم کورٹ دے گی، پرویز الہی نے کہا عمران خان کہے گا اسمبلی توڑ دو میں آدھے گھنٹے میں توڑ دوں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کبھی اپنی جیب سے پیسے نہیں لگاتے، آصف زرداری لوگوں کو دانا ڈالتے ہیں، عسکری قیادت کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملات میں عمران خان کو دلچسپی نہیں۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ن لیگ کو برا بھلا کہہ رہے ہیں، آصف زرداری نے دونوں بھائیوں کو لڑانا تھا لڑا لیا، آصف زرداری نے ن لیگ کو دفن کردیا، عمران خان جلد الیکشن کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں