فواد چوہدری

حکومت کی معاشی پالیسیاں پاکستان کو دیوالیہ کر رہی ہیں، فواد چوہدری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں پاکستان کو دیوالیہ کر رہی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ جب وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی میڈیا سے گفتگو کے بعد اسٹاک مارکیٹ بری طرح کریش کر جائے اورکرنسی کی قدر بری طرح کم ہو جائے ان حالات سے حکومت پر اعتماد کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں