جمشید اقبال چیمہ

حکومت کو کرپشن زدہ اپوزیشن کی ”اُٹھک بیٹھک ”سے کوئی خطرہ نہیں ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور( عکس آن لائن) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ با شعور عوام حقائق سے آگاہ ہیں اور وہ مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں ،وزیر اعظم عمران خان کا وعدہ ہے کہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے ، حکومتی اقدامات کے نتیجے میں معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ادوار میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں بلکہ تباہی اور بربادی کرنے کی دوڑ لگی ہوئی تھی اور دونوں جماعتیں ایک دوسرے پر بازی لے جانے میں کامیاب رہیں ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت اس سے آگاہ ہے کہ گروتھ نجی شعبے کے ذریعے بڑھے گی ،حکومت نے نئی صنعتوں کے قیام کے ساتھ بند پڑی ہوئی صنعتوں کی بحالی کے لئے اقدامات شروع کئے ہیںجس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کرپشن زدہ اپوزیشن کی اُٹھک بیٹھک سے کوئی خطرہ نہیں ،اپوزیشن کی ساری مشق تاریکی میں ڈوبی ہوئی اپنی سیاست کو بچانے کے ناکام حربے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں