حسان خاور

حکومت کو چاہیے کہ لانگ مارچ روکنے کے بجائے عزت سے گھر جانے کا راستہ ڈھونڈیں، حسان خاور

لاہور (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف حسان خاور نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ لانگ مارچ رو کنے کے بجائے عزت سے گھر جانے کا راستہ ڈھونڈیں۔اپنے جاری کردہ بیان میں حسان خاور نے کہا کہ 25 مئی کو عوام کا سمندر اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہوگا، اپنے لیڈر کی کال پر پی ٹی آئی کے کارکن اور عوام اسلام آباد پہنچیں گے۔ حسان خاور نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کا مقصد نااہل امپورٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیج کر فوری الیکشن ہے، فوری اور شفاف انتخابات اس وقت ملک کی ضرورت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ آئینی، سیاسی و معاشی بحران کا حل صرف اور صرف انتخابات ہی ہیں، حکومت کو چاہیے کہ لانگ مارچ رو کنے کے بجائے عزت سے گھر جانے کا راستہ ڈھونڈیں۔ حسان خاور نے کہا کہ لانگ مارچ روک کر یہ اپنے لیے ہی گھڑا کھودنا چاہتے ہیں، الیکشن میں مزید تاخیر ملکی معیشت کے لیے مزید نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں