قاسم سوری

حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ عوام میں شعور کیسے بیدار ہوگیا، قاسم سوری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ عوام میں شعور کیسے بیدار ہوگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں قاسم سوری نے سینیئر صحافی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کیس ان کے خلاف کرتے ہیں جن سے امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ہو۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں قاسم سوری نے لکھا کہ یہ اس وقت گھبراہٹ کا شکار ہیں کیونکہ باقی سب تو اسکرپٹ کا حصہ تھا، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ یہ عوامی شعور کیسے، کہاں سے بیدار ہوگیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ انشا اللہ تعالی آپ سرخرو ہوں گے کیونکہ آپ حق کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں