اسلام آباد (عکس آن لائن)حکومت نے شہریوں کو سہولت دینے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ کو وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی پرانی قیمت 116.60روپے تھی جو کہ اب 5 روپے کم ہو کر 111.60 روپے پر آگئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے کمی کے بعد 127.26 روپے سے کم ہو کر 122.26 روپے ہوگئی ہے۔
مٹی اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی 7 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل 7 روپے کمی کے ساتھ 99.45 سے ہو کر 92.45 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل 84.51 سے کم ہو کر 77.51 روپے پر آگئی ہیں