کورونا وائرس

حکومت پنجاب نے بھی کورونا وائرس کی ویکسینیشن کے لیے ابتدائی پیپر ورک شروع کر دیا

شیخوپورہ(عکس آن لائن) حکومت پنجاب نے بھی کورونا وائرس کی ویکسینیشن کے لیے ابتدائی پیپر ورک شروع کر دیا ہے محکمہ صحت سندھ نے اس سلسلہ میں تیزی کے ساتھ پیپر ورک مکمل کرتے ہوئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور محکمہ صحت کے حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں اور اس مقصد کے لیے ہر ضلع میں بطور فوکل پرسن کام کرنے والے افسروں کو بھی کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے بھی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے اور محکمہ صحت کے ویکسینیشن سٹاف سمیت تمام فیلڈ سٹاف اور ویکسینیشن سے متعلقہ تمام افسروں اور ملازمین کو بھی ترجیحی بنیادوں پر کورونا سے بچا کی ویکسینیشن کی جائے گی اس سلسلہ میں مرتب کیے جانے والے لائحہ عمل کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسینیشن کا کام چار مرحلوں میں صوبہ بھر میں مکمل کیا جائے گا پہلے مرحلے میں محکمہ صحت کے دفاتر اور شفا خانوں میں کام کرنے والے ملازمین آئی سی یو کے عملے آئسولیشن وارڈ کے عملے اور ٹراما سینٹر ایمرجنسی کے عملے کو کورونا وائرس کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے دوسرے مرحلے میں 60 برس سے زیادہ عمر کے شہریوں اور سینئر سٹیزن کو کورونا وائرس سے بچا کی ویکسینیشن کی جائے گی تیسرے مرحلے میں پہلے سے مختلف بیماریوں کا شکار افراد کو یہ ویکسینیشن کی جائے گی جبکہ چوتھے مرحلے میں عام شہریوں کو ویکسینیشن کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں