فردوس عاشق اعوان

حکومت پر الزامات لگنا کوئی نئی بات نہیں، فردوس عاشق اعوان

لاہور(عکس آن لائن) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پر الزامات لگنا کوئی نئی بات نہیں۔ اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پر الزامات لگنا کوئی نئی بات نہیں کیونکہ ہر حکومت پر الزامات لگتے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمران الزامات لگنے پر عہدے سے علیحدہ ہونا تو دور انکوائری کرانا بھی مناسب نہیں سمجھتے تھے۔

وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ کرپٹ ن لیگ کے دور میں مختلف منصوبوں پر درجنوں الزامات سامنے آئے اور الزامات لگنے پر کسی درباری، حواری نے غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عہدہ نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ شوباز حکومت میں ان کی اخلاقیات اداروں کا ریکارڈ جلانے تک محدود رہی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوئی حکومت میں ہو یا حزب اختلاف میں قانون کا یکساں اطلاق عمران خان کا قوم سے وعدہ اور حقیقی تبدیلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں