کوروناایس او پیز

حکومت نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر کوروناایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) حکومت نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر کوروناایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے کوروناایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کرانیکافیصلہ کرلیا اس سلسلے میں وزیراعظم نے ایس او پیزپرسختی سے عملدرآمد کے احکامات جاری کردئیے، صوبوں کوکورونا ایس او پیزپرسختی سے عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹریز صوبے میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے نگران ہوں گے اور چیف سیکرٹریز بذریعہ صوبائی انتظامیہ ایس اوپیزپرعملدرآمدکرائیں گے۔ذرائع کے مطابق کوروناایس او پیزپرعملدرآمد نہ کرنے والوں کوسزائیں دی جائیں گی جبکہ جرمانے اور املاک سیل کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق صوبائی سطح پرایس او پیزعملدرآمداجلاس ہفتہ وار ہوں گے ، چیف سیکرٹریزایس او پیز پرہفتہ وار اجلاس کی صدارت کریں گے اور صوبے ایس او پیزپرعملدرآمد کی ہفتہ وار رپورٹس این سی اوسی کوبھجوائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایس او پیز پرسخت عملدرآمدکافیصلہ کورونا کی بگڑتی صورتحال پرکیاگیا، ایس او پیزپرسخت عملدرآمد کا فیصلہ گزشتہ این سی سی اجلاس میں ہوا۔اجلاس میں ڈاکٹرفیصل سلطان نیوزیراعظم کوایس او پیزپر عمل سے متعلق بریفنگ دی تھی اور وزیراعظم کوایس او پیزپرمکمل عملدرآمد نہ ہونے سے آگاہ کیاگیاتھا، ڈاکٹرفیصل نے ایس اوپیزپرعدم عملدرآمد کوکیسز بڑھنے کی وجہ بتایا، جس پر وزیراعظم نے ایس او پیزپربھرپور عملدرآمد نہ ہونے پرتشویش ظاہر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں