مطالبہ مسترد

حکومت نے چین میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا مطالبہ مسترد کر دیا

اسلام آباد(عکس آن لائن) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ عوامی صحت کے تحفظ کا تقاضہ ہے کہ متاثرہ افراد کو اپنے ملک نہ لایا جائے اورہم ووہان شہر میں وائرس سے متاثرہ پاکستانی طلباءکی دیکھ بھال سے مکمل مطمئن ہیں۔چینی وزیر خارجہ نے یقین دلایا ہے کہ ان کے ملک میں مقیم پاکستانیوں کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔

کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے مخصوص کٹس دو روز میں موصول ہو جائے گی۔کرونا و ائرس سے متعلق شعور بیدار کرنے کیلئے الیکٹرانک میڈیا پر مہم شروع کر رہے ہیں ابھی تک پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا ہے ۔ہفتے کے روز وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور روزانہ ہزاروں کیسز سامنے آ رہے ہیں اور کرونا وائرس سے اب تک249 اموات ہو چکی ہیں جبکہ کرونا وائرس 27 ملکوں میں پھیل چکا ہے ۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ چین کی حکومت کرونا وائرس کے تدارک کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے اور پاکستان چین کی حکومت کے اقدامات کی تائید کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوامی صحت کے تحفظ کا تقاضہ ہے کہ متاثرہ افراد کو اپنے ملک نہ لایا جائے اورہم ووہان شہر میں وائرس سے متاثرہ پاکستانی طلباءکی دیکھ بھال سے مکمل مطمئن ہیں جبکہ چین کے وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے رابطہ ہوا ہے ۔ چینی وزیر خارجہ نے یقین دلایا ہے کہ ان کے ملک میں مقیم پاکستانیوں کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے ۔ معاون خصوصی نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے مخصوص کٹس دو روز میں موصول ہو جائے گی اور چین سے فضائی پروازیں شروع ہو نے کی صورت میں ائیر پورٹ پر جامع اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ چین میں مقیم پاکستانیوں کے ویزوں کی توسیع کیلئے دفتر خارجہ نے انتظامات کر لئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کرونا و ائرس سے متعلق شعور بیدار کرنے کیلئے الیکٹرانک میڈیا پر مہم شروع کر رہے ہیں اور ابھی تک پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا ہے ۔ جبکہ چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ 4 پاکستانی طلباءکی صحت بہتر ہو رہی ہے ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ چین میں مقیم پاکستانی شہری وائرس سے پاک ہونے کی تصدیق تک واپس نہیں آ سکیں گے اور اس بارے میں چین کی حکومت سے اتفاق رائے طے پا گیا ہے جبکہ ہماری اولین ترجیح کرونا وائرس سے پاکستانی عوام کو محفوظ بنانا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں