وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین

حکومت نے تاریخ میں پہلی بارڈاکٹرزکی سوفیصدمیرٹ پر ریکارڈبھرتی کی،یاسمین راشد

لاہور(عکس آن لائن )وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے گزشتہ روزمحکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن ریٹائرڈلیفٹیننٹ جنرل مقصوداحمدنے ملاقات کی۔

اس موقع پرسپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی، احمراورایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن عامرغازی بھی موجودتھے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشداورچیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کے درمیان باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ چیئرمین پبلک سروس کمیشن ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مقصوداحمدنے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکوادارہ کی 2019 کی سالانہ کارکردی رپورٹ پرمبنی تصنیف بھی پیش کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے تاریخ میں پہلی بارڈاکٹرزکی سوفیصدمیرٹ پر ریکارڈبھرتی کی۔

قلمدان سنبھالاتوبتایاگیاکہ کئی سالوں سے ڈاکٹرزکی بھرتی نہیں ہوئی۔محکمہ صحت پنجاب کئی برسوں سے پچاس فیصدخالی اسامیوں کے ساتھ چل رہاتھا۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ نوجوان اورپڑھے لکھے طبقہ کوباعزت روزگاردینا وزیراعظم عمران خان کاویژن ہے۔ مختلف سپیشلیٹیزمیں ڈاکٹرزکی مزیدبھرتی کیلئے ورکنگ جاری ہے۔ چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن ریٹائرڈلیفٹیننٹ جنرل مقصوداحمدنے کہاکہ ڈاکٹرزکی بھرتی سے متعلق باقی عمل کوجلدمکمل کرلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں