فواد چوہدری

حکومت نہتے لوگوں پر حملے کرتی ہے، شہباز گل کیس سے بھاگ رہی ہے، فواد چوہدری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نہتے لوگوں پر حملے کرتی ہے، حکومت ضمانت والے شہباز گل کیس سے بھاگ رہی ہے، پہلے صبح کیس تھا پھر گیارہ بجے اور دو بجے تک ملتوی ہو گیا، یہ مسئلہ کیا ہے کہ یہ شہباز گل ایک اوورسیز پاکستانی ہے، یہ کمزور ہے اس لیے اسے پکڑ لو، اس ظلم کےخلاف ہم شہبازگل کےساتھ کھڑے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ کیس وہی ہے جو مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، اور دیگر لوگوں کا ہے، یہ حکومت نہتے لوگوں پر حملے کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 75 کروڑ کروڑ لگا رہے ہیں اور یہاں حالت دیکھ لیں، کل جو فنکشن ازادی کے نام پر کیا گیا قابل شرم ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کل ایک بے ہودہ پروگرام کیا گیا، صرف نیا ترانہ جو ایا ہے وہ ہم نے بنایا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں رانا ثنا اللہ کی بنائی پالیسی چل رہی ہے، ہائی کورٹ نے جو نوٹس جاری کیا ہے جو حیران کن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں