قاسم سوری

حکومت میں سکت ہے تو الیکشن کمیشن 130 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کرے، قاسم سوری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی و صدر تحریک انصاف بلوچستان قاسم سوری نے کہا ہے کہ اگر اس حکومت میں سکت ہے تو الیکشن کمیشن 130 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کرے۔ تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کی منظوری کے معاملے پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اسپیکر کے اقدام کو مکمل طور پر بلاجواز اور غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر کی جانب سے استعفوں کی منظوری کی کوئی آئینی حیثیت نہیں کیونکہ میں یہ استعفے پہلے ہی قبول کرچکا ہوں۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا کہ استعفوں کی منظوری کے بعد میں الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھی بھجوا چکا ہوں، اگر اس حکومت میں سکت ہے تو الیکشن کمیشن 130 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ میرا مشورہ یہی ہے کہ آپ عام انتخابات کی جانب جائیں کیونکہ استعفوں کی منظوری کبھی بھی پول میں نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام لوگوں نے اکٹھے استعفے دیے تھے اور اکٹھے ہی جمع ہوئے اس لئے ان میں تفریق ممکن نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں