مریم نواز

حکومت ملک کے لیے کینسر بن چکی ہے’مریم نواز

لاہور (عکس آن لائن ) مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت نے کینسر کے مریضوں کے لیے مفت دوائی بند کردی، حکومت خود پاکستان کے لیے کینسر بن چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ کینسر کے مریضوں کے لیئے مفت دوائی اس حکومت نے بند کی جو خود پاکستان کے لیئے کینسر بن چکی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ کینسر کے مفت علاج کے نام پر چندہ خور عناصر نے اقتدار میں آکر کینسر کے مریضوں کے سرکاری علاج کا حق بھی چھین لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں