مولانا فضل الرحمن

حکومت مخالف تحریک ،مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اپوزیشن کی اے پی سی کل بلائے گی

اسلام آباد (عکس آن لائن) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اپوزیشن کی اے پی سی 26نومبر کو بلائے گی جس میں حکومت مخالف تحریک کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن قبال کو ٹیلیفون کر کے اے پی سی کے حوالے سے مشاورت اور شرکت کی دعوت دی تھی ۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس 26 نومبر بلانے پر اتفاق کیا گیا تھا گفتگو کے دوران ملکی سیاسی صورت حال سمیت اہم معاملات پر بات چیت کی گئی، آئندہ چند روز میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے۔آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت مخالف تحریک کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں