چوہدری سلیم صادق

حکومت غریب عوام کے مسائل کے تدراک کے لیئے ہنگامی اقدامات اٹھا رہی ہے،چوہدری سلیم صادق

اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن)چوہدری سلیم صادق صدر سٹی کارپوریشن تحریک انصاف ڈسٹرکٹ اوکاڑہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریب عوام کے مسائل کے تدراک کے لیئے ہنگامی اقدامات اٹھا رہی ہے دن بدن عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی چوروں لٹیروں کو چھوڑیں گے نہیں اور عوام کی بڑھ چڑھ کر خدمت کریں گے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خاں ملک و قوم کی تقدیر کا وژن لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، تحریک انصاف نے قومی مفادات کو مقدم اور عوامی خدمت کے لیئے بھر پور اقدامات شروع کررکھے ہیں جس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کی تقدیر بدلنا ہمارا عزم ہے انشااللہ عوام کی طاقت اور اپنے جذبے سے پاکستان کو فلاحی مملکت بنا کردم لیں گے

اب مشکلات کے دن ختم اور خوشحالی کا دور،دورہ ہوگا ملکی تعمیر ترقی کے لیئے اپوزیشن اور قومی اداروں کو پاکستان کے وسیع تر مفادات کے لیئے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے اپوزیشن سیاسی مخالفت چھوڑ کر پاکستان کی ترقی کے بارے میں آگے بڑھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں