عمر ایوب

حکومت بنانے کے بعد ہم جیلوں سے اپنی پارٹی کے افراد کو رہا کروائیں گے، عمر ایوب

پشاور (عکس آن لائن)پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب نے کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے مجھے عبوری ریلیف دیا ہے، میرے خلاف 24 ایف آئی آرز درج ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت بنانے کے بعد ہم جیلوں سے اپنی پارٹی کے افراد کو رہا کروائیں گے، آر او یا پریذائیڈنگ افسر کو انتخابی نتائج میں چھیڑ چھاڑ کے لیے حوالات کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہم کے پی میں اکیلے بھی حکومت بنا سکتے ہیں، باقی علی امین گنڈاپور دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے، ہمارے پاس حکومت بناننے کیلئے مطلوبہ تعداد موجود ہے، باقی ممبران فیصلہ کریں گے کہ کس کے ساتھ اتحاد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق میں حکومت سازی کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا، خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے جے یو آئی ف سے اتحاد پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں