ہمایوں اختر خان

حکومت اپنا ہر طرح کا مشکل وقت گزار چکی ہے ،اب ترقی کی رفتار مزید تیز ہو گی’ ہمایوں اختر خان

اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنامرضی واویلاکرلے احتساب کے بیانیے میں کوئی تبدیلی نہیںآئے گی ،وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کومشکلات سے نکالنے کیلئے اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیرمعمولی فیصلے کئے ،ملک و قوم کیلئے حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیںاور یہی اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ این اے 131کے اکابرین اوروسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت نے ضروری بیرونی ادائیگیاں ،کورونا وباء کی دو لہروں کا مقابلہ اور معیشت کو اندھے کنویں سے نکال کر اپنا ہر طرح کا مشکل وقت گزار لیا ہے او رانشا اللہ اب ترقی کی رفتار مزید تیز ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ 2020 میں اپوزیشن کا ” پی ڈی ایم مارکہ ” چورن نہیںبکااب بتائیں ان کے پاس کیا ہے ،پی ڈی ایم کا تو گلی محلوںمیں مذاق اڑایا جارہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیر معمولی فیصلے کئے کیونکہ ہم معیشت کو حقیقی معنوں میں ترقی دینا چاہتے ہیں اور عوام حکومت کی نیک نیتی پر مبنی اقدامات سے آگا ہ ہیں۔

ہمایوں اخترخان نے کہا کہ حکومت اور تمام اداروں کے ایک پیج پر ہونے کی وجہ سے پاکستان مشکل دورسے نکل آیا ہے اوریہی اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہا،ملک میں ایسے کوئی حالات نہیں کہ قبل از وقت انتخابات کی مشق کی جائے ، اپوزیشن لوگوںکوساتھ رکھنے اور اپنی دلی تسکین کے لئے قبل از وقت انتخابات کانعرہ لگارہی ہے اورہم انہیں ایسے نعروں سے دل بہلانے سے ہرگز نہیںروکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں