فردوس عاشق اعوان

حکومتی کاوشوں سے ملکی معیشت پرچھائے سیاہ بادل چھٹ چکے، فردوس عاشق اعوان

لاہور(عکس آن لائن ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں حکومتی کاوشوں سے ملکی معیشت پرچھائے سیاہ بادل چھٹ چکے۔ جمعہ کو وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت آج مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے۔

الحمدللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومتی کاوشوں سے ملکی معیشت پر چھائے سیاہ بادل چھٹ چکے۔ معیشت میں آئی بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے عمل کا باقاعدہ آغاز ہونے کو ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات اور آسانیاں پیدا کرنا بجٹ 22-2021 کا مرکز و محور ہوگا۔ یہ بجٹ کاشتکاروں، مزدوروں اور صنعتی ملازمین کیلئے خوشخبریاں لائے گا۔ بہتر ہوتی معیشت غریب اور کمزور طبقے کیلئے آسانیاں اور بہتر مستقبل کی نوید بنے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں