حکومتی پالیسیوں

حکومتی پالیسیوں سے ملک معاشی بحران سے نکل رہا ہے’تر جمان پنجاب حکومت

لاہور(عکس آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے ملک معاشی بحران سے نکل رہا ہے، عوام کی خدمت کا عزم لے کر آئے ہیں تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے سفرکو جاری رکھیں گے، حکومت کا کوئی سکینڈل ہے نہ آئیگا، پی ٹی آئی حکومت شفافیت کو فروغ دے رہی ہے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے ۔

تحریک انصاف کی حکومت نے شفافیت کے نئے کلچر کو پروان چڑھایا ہے۔ ہر سطح پر شفافیت کو فروغ دے کر قومی وسائل کو بچایا گیا ۔ کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں کرپٹ عناصر نے کرپشن کر کے اداروں کو کھوکھلا کیا اور معیشت تباہ و برباد کی۔ موجودہ حکومت کی تمام تر پالیسیاں شفاف اور ملکی مفاد میں ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں