مریم اورنگزیب

حکومتی وزراءاور ترجمان شہباز شریف کی بجائے عوام کی فکر کریں ،مریم اورنگزیب

لاہور (عکس آن لائن) ترجمان مسلم لیگ( ن )مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب ، حکومتی وزراءاور ترجمان سے گزارش ہے کرونا کی وبا سے لڑنے پہ توجہ دیں ،

عوام کو روٹی راشن ، دہاڑی دار اور مزدور کو ریلف دینے پہ غور کریں شہباز شریف کی بجائے عوام کی فکر کریں ، ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا شہباز شریف کی گردان کرنے سے بہتر ہے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی سامان پہنچائیں عمران صاحب ، وزراء اور حکومتی ترجمان اپنی ترجیحات درست کریں، سیاست کا نہیں عوام کی زندگی بچانے کا وقت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں