جسٹس (ر)مقبول باقر

حکومتی اتحادی نئے چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر)مقبول باقر کے نام پر متفق

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)حکومتی اتحاد نے چیئرمین نیب کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر)مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ نون ، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے درمیان نئے چیئرمین نیب کے نام پر مشاورت ہوئی جس میں نئے چیئرمین کے لیے جسٹس(ر)مقبول باقرکا نام حکومتی فہرست میں سرفہرست ہے۔

تمام حکومتی جماعتوں نے جسٹس (ر)مقبول باقر کی بطور چیئرمین نیب تقرری پر اتفاق کیا ہے ، جب کہ مقبول باقر کا نام آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں بھی زیر غور آیاذرائع کے مطابق آصف زرداری اور شہباز شریف چیئرمیں نیب کے لیے مقبول باقر کے نام پر متفق ہیں جس کے باعث وہ اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو بھی مقبول باقرکے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا اس لیے کوئی رکاوٹ نہ آئی تو جسٹس(ر)مقبول باقر ہی نئے چیئرمین نیب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں