سید نیر حسین بخاری

حکومتیں تھانیدارنہ رویہ سے نہیں فہم و فراست سے چلتی ہیں ، نیر حسین بخاری

اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہاہے کہ حکومتیں تھانیدارنہ رویہ سے نہیں فہم و فراست سے چلتی ہیں ۔ اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہاکہ ملکی استحکام پائیدار معیشت مظبوط جمہوریت کی خاطر کٹھ پتلیوں سے نجات ضروری ہے۔

انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو روزگار فراہمی کی بجائے دشمنیوں کی ترغیب دینا قوم دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا کھلنڈرہ پن عہدہ وزیراعظم کے شایان شان نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم پر بڑھتے عوامی اعتماد سے حکمرانوں کی چیخیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پارلیمنٹ کی تکریم کا مطالبہ کرتے ہیں تو جواب میں بد زبانی کی جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی بے روزگاری کے سونامی میں ڈوبے عوام الناس لوٹ مار مافیاز سے حساب چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چننتخب وزیراعظم پر سرکاری پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ کی لب کشائی عدم اعتماد ہے ۔

انہوںنے کہاکہ باغ جناح کراچی کا پی ڈی ایم جلسہ محمد علی جناح کے جمہوری فلاحی پاکستان کی نوید ثابت ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کی میزبانی میں پی ڈی ایم کراچی تاریخی جلسہ منعقد ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ کراچی کے سیاسی جمہوری کارکن عوامی طاقت سے سونامی تباہی کو سمندر برد کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں