سید مصطفیٰ کمال

حکمرانوں کو سندھ کے رہنے والوں پر ظلم بند کرنا ہوگا، سید مصطفیٰ کمال

کراچی(عکس آن لائن) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی 30 سال سے سندھ پہ قابض ظالم و بے حس حکمرانوں سے سندھ کے باسیوں کو نجات دلوائے گی۔ حکمرانوں کو سندھ کے رہنے والوں پر ظلم بند کرنا ہوگا۔

لوگ کتے کے کاٹنے اور ایڈز سے مررہے ہیں۔ ایک ہزار ارب روپے سے زائد تعلیم کے نام پر خرچ کرنے کے باوجود ایک ماڈل اسکول موجود نہیں، تعلیمی نظام تباہ حال ہے۔

سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ پی ایس پی 24 جنوری لاڑکانہ کے جلسے کے بعد ناامیدی کے بادل چھٹ جائیں گے۔ پاک سر زمین پارٹی شہری اور دیہی سندھ کی تفریق کے بغیر عوام کی خدمت کئے گی۔ ماضی کا رویہ اب نہیں چلے گا، سندھ کے پاس پاک سرزمین پارٹی کی صورت میں اب کوئی آپشن موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیاستدانوں نے اپنے سیاسی مفادات کے حصول کی خاطر اردو اور سندھی بولنے والوں کے بیچ ایک خلیج پیدا کر دی تھی جسے اللہ پاک نے ہم سے ختم کروادیا۔ اس لیے یہ اب عوام کا فرض ہے کہ وہ باہر نکلے لاڑکانہ کے جلسے میں سندھ کے مظلوم عوام اپنا فیصلہ سنائیں اور موجودہ حکمرانوں کو مسترد کر کے کارکردگی اور اہلیت کی بنیاد پر پاک سرزمین پارٹی کے حق میں اپنا فیصلہ دیں کیونکہ ہمارے علاؤہ کسی کے پاس مسائل کے حل کا تجربہ نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں