گرانٹ شیپس

حوثی قزاق گروپ، ایرانی حمایت حاصل ہے، برطانیہ

لندن(عکس آن لائن)بحیرہ احمر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور حوثی باغیوں کی جانب سے جاری حملوں کے بعدبرطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں عالمی نیویگیشن کو خطرات لاحق ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ حوثی ایک قزاق گروپ ہے جسے ایران کی حمایت حاصل ہے، دنیا کو ایران کے خطرے کا ادراک کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحیرہ احمر میں فوجی کارروائیاں عالمی تجارت کے تحفظ کے لیے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حوثی حماس کی حمایت کرنے کا دعوی کرتے ہیں لیکن نشاندہی کی کہ ان کی تاریخ اس کے برعکس ثابت کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں