بلاول بھٹو

حملے میں اصغر رند کے بھائی کی زخمی ہونے کی خبر پریشان کن ہے، بلاول بھٹو زر داری

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تربت میں پی پی پی امیدوار اصغر رند کے گھر پر دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حملے میں اصغر رند کے بھائی کی زخمی ہونے کی خبر پریشان کن ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ اصغر رند کے گھر پر حملہ بزدلانہ کاروائی ہے، جس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ حملے میں اصغر رند کے بھائی کی زخمی ہونے کی خبر پریشان کن ہے۔ انہوںنے کہاکہ اصغر رند کے بھائی کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان حکومت فی الفور حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں