حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پرسماعت 23 فروری تک ملتوی

لاہور(عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں گرفتار پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پرسماعت 23 فروری تک ملتوی کردی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ نے سماعت کی ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ میں 10 ماہ تک ضمانت کی درخواست زیر التوا ء رہی تھی، سپریم کورٹ نے نیب کے پرانے ترین کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر سننے کا حکم دیا ہے، نیب نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 11 جون 2019 کو گرفتار کیا، حمزہ شہباز کی گرفتاری کے چودہ ماہ بعد ریفرنس دائر کیا گیا، حمزہ شہباز کی گرفتاری کے 16 ماہ بعد فرد جرم عائد کی گئی، نیب کے آمدن سے زائد اثاثہ جات میں 16 ملزم نامزد اور 11 ملزموں کا ٹرائل ہو رہا ہے، تمام ملزمان کے اپنے اپنے وکلا ء ہیں ٹرائل جلد ختم ہونے کا امکان نہیں ،کسی ملزم کو عرصہ دراز تک گرفتار رکھنا حتمی فیصلے سے پہلے سزا دینے کے مترادف ہے، استدعا ہے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں