اسرائیل کے خلاف آپریشن

حماس کا پانچ ہزار میزائل داغ کر اسرائیل کے خلاف آپریشن کا آغاز

مقبوضہ بیت المقدس(عسک آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے عسکری بازو عز الدین القسام کے کمانڈر محمد الضیف ابو خالد نے اسرائیل کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق القسام کی طرفسے جاری کردہ ابو خالد کے بیان میں بتایا گیا کہ آپریشن طوفان الاقصی میں اسرائیل پر پانچ ہزار میزائل داغے جا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج قوم اپنا قبلہ درست کر کے انقلاب کی راہ چل نکلی ہے جو جلد ہی وطن واپسی کے مارچ پر متنج ہو گا۔قبل ازیں اسرائیلی فوج کے ترجمان ایوجا درعی نے ایک بیان میں غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر حملوں کے بعد جنگ کے لیے تیار رہنے کے لیے کہا تھا۔
غزہ سے فلسطینی جنگجوں کی یہودی بستیوں میں دراندازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے عسکری بازو عز الدین القسام کے کمانڈر محمد الضیف ابو خالد نے اسرائیل کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق القسام کی طرفسے جاری کردہ ابو خالد کے بیان میں بتایا گیا کہ آپریشن طوفان الاقصی میں اسرائیل پر پانچ ہزار میزائل داغے جا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج قوم اپنا قبلہ درست کر کے انقلاب کی راہ چل نکلی ہے جو جلد ہی وطن واپسی کے مارچ پر متنج ہو گا۔قبل ازیں اسرائیلی فوج کے ترجمان ایوجا درعی نے ایک بیان میں غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر حملوں کے بعد جنگ کے لیے تیار رہنے کے لیے کہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں