حماد اظہر

حماد اظہر کا ڈالر کی بڑھتی قیمت پر تشویش کا اظہار

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ڈالر کی بڑھتی قیمت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ روپیہ کہیں پر رک نہیں رہا، آج کا ڈالر کا انٹر بینک ریٹ 238 روپے ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان آچکا ہے اور کاروبار تباہ ہو چکے ہیں۔ حماد اظہر نے مزید کہا کہ صنعتیں بند ہو رہی ہیں، خواتین بجلی کے بل ادا کرنے لئے اپنا زیور بیچ رہی ہیں، ملک نے ایسا بدترین منظر پہلے کبھی نہ دیکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں