حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ کیخلاف درج خفیہ مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست دائر

کراچی(کورٹ رپورٹر) مقدمات کی تفصیلات اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے حلیم عادل شیخ کے بھائی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمات درج کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت، آئی جی سندھ اوردیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 14 جون کوجواب طلب کرلیا۔

شاہد سومرو ایڈووکیٹ نے مقف اپنایا کہ کچھ عرصے میں پولیس نے رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کے خلاف متعدد مقدمات درج کرلیے ہیں۔ پولیس دن رات حلیم شیخ اوران کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مار ہی ہے۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ سندھ پولیس کو حلیم عادل کے خلاف چھاپے مارنے سے روکا جائے اورسندھ پولیس سے حلیم عادل شیخ کے خلاف درج خفیہ مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں