بیرسٹر سیف

حلف نہ اٹھانے پر سینیٹ انتخابات ملتوی کرنیکی دھمکی قوانین کی خلاف ورزی ہے،بیرسٹر سیف

پشاور(عکس آن لائن) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حلف نہ اٹھانے پر الیکشن کمیشن کی سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کی دھمکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ایک بیان میں مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ آئین مخصوص مدت میں انتخابات کرانے کا پابند بناتا ہے، الیکشن کمیشن دھمکیوں کے بجائے اس حوالے سے حکم جاری کرے، اگر الیکشن کمیشن نے ایسا کوئی حکم جاری کیا تو اسے عدالت میں چیلنج کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ حلف نہ اٹھانے پر الیکشن کمیشن کی سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کی دھمکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ اسمبلی اجلاس بلانا اسپیکر کی صوابدید ہے، ہمیں کوئی ڈکٹیشن نہیں دے سکتا، اسمبلی اجلاس جب بھی بلایا گیا اس میں اراکین حلف اٹھالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں