وفاقی وزیر منصوبہ بندی

حفیظ شیخ مشیر خزانہ کے طور پر کام جاری رکھیں گے، اسلام آباد میں جھوٹی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں، اسد عمر

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جھوٹی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں، حفیظ شیخ مشیر خزانہ کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔

بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میری اطلاعات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بیمار ہیں، شبر زیدی کے حکومت سے نالاں ہونے کی معلومات نہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ صورتحال سے مطمئن ہونا اور کام سے مطمئن ہونا الگ الگ باتیں ہیں، اس میں شک نہیں کہ مشکل صورتحال ہے، مہنگائی کے خاتمے کے لیے جو کام ہو رہا ہے وہ صحیح سمت میں ہے، انشا اللہ حالات بہتر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں