بلاول بھٹو

حسینہ معین کے انتقال کی خبر میرے لیے صدمے کا باعث ہے، بلاول بھٹو

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف ڈرامہ نویس حسینہ معین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسینہ معین کے انتقال کی خبر ان کے لیے صدمے کا باعث ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ حسینہ معین پاکستان میں ٹیلی پلے کے ایک درخشاں عہد کا نام تھا، جو آج تمام ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔پی پی پی چیئرمین نے حسینہ معین کے اہلخانہ اور ان کے سوگوار پرستاروں سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں