حسن علی

حسن علی کی جانب سے کاؤنٹی چمپئن شپ میں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ ،17 اوورز میں 47 رنز دیکر 6 وکٹیں لیں

لندن (عکس آن لائن) پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی کی جانب سے کاؤنٹی چمپئن شپ میں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا،لنکاشائر کی جانب سے حسن علی نے گلوسٹر شائر کے خلاف اننگز میں 17 اوورز میں 47 رنز دیکر 6 وکٹیں لیں۔

اس موقع پر حسن علی نے کہا کہ فاسٹ بولر کیلئے 5 وکٹیں لینا ہمیشہ ہی خوشی کا باعث ہوتا ہے اور میرے لیے بھی یہ کارکردگی باعث مسرت ہے۔دوسری جانب مڈل سیکس کی طرف سے کھیلتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے گلمورگن کے خلاف تین وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں