حسن علی

حسن علی کراچی کنگز میں شامل ، عماد وسیم کی اسلام آباد یونائٹڈ میں شمولیت

لاہور(عکس آن لائن)ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 کے فاتح کپتان عماد وسیم پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائٹڈ کا کلر پہنیں گے۔ اسلام آباد یونائٹڈ نے انہیں پلاٹینم کیٹیگری میں حاصل کیا ہے جبکہ ڈائمنڈ کیٹگری کے حسن علی کراچی کنگز میں چلے گئے ہیں،

پلیئر ٹریڈ کے سبب کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائٹڈ کی پہلے راؤنڈ کی سلور پک اپنی سیکنڈ راؤنڈ کی سلور پک کے تبادلے کے تحت حاصل کی۔فرنچائزز کی طرف سے ریلیگیشن کی درخواستوں کے مطابق لاہور قلندرز کے مرزا طاہر بیگ اسلام آباد یونائٹڈ کے رومان رئیس اور کراچی کنگز کے میر حمزہ گولڈ سے سلور کیٹگری میں چلے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں