حسن روحانی

حسن روحانی نے تہران پر قرنطینہ نافذ کرنے کی افواہیں مسترد کر دیں

تہران(عکس آن لائن)ایرانی صدر حسن روحانی نے دارالحکومت تہران پر قرنطینہ نافذ کرنے کی افواہیں کو مسترد کردیا ہے۔ صدر کی طرف سے تردید کے باوجود بعض ذرائع بتاتے ہیں کہ تہران کو دوسرے شہروں سے الگ تھلگ کرنے کے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔

صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بھی ٹھوس وجہ نہیں کہ ہم پورے کے پورے تہران کو قرنطینہ کردیں۔ صوبو کے گورنروں کو اپنی مرضی سے کسی علاقے کو قرنطینہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سوموار کے روز صدر حسن روحانی نے ایک بیان میں کہا کہ تہران پر قرنطینہ عاید نہیں کیا جائے گا۔نہ آج اور نہ ہی نوروز کی تعطیل کے دوران ایسا ہوگا۔ یہ سب افواہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار اور بازوں میں تجارتی سرگرمیوں میں خلل پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا اور حکومت معمول کے مطابق اپنی خدمات فراہم کرتی رہے گی۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ارنا’ نے صدر حسن روحانی کے حوالے سے کہا کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اپنے گھروں میں رہنا چاہیئے۔ انہیں ایک جگہ جمع نہیں ہونا چاہیئے اور ہر چیز کو صحت کے معیار کے مطابق ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں