امریکا

حزب اللہ کے مقابلے کے لیے عالمی حمایت حاصل کرتے رہیں گے،امریکا

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے لبنانی حزب اللہ کو جنوبی امریکا کے متعدد ممالک کی طرف سے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے اورکہاہے کہ حزب اللہ کا مقابلہ کرنے اور اسے عالمی سطح پر تنہا کرنے کے لیے بین الاقوامی مدد حاصل کرتے رہیں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پومپیو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرپوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے پرکولمبیا ،ہونڈوراس اور گوئٹے مالا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ اور سرحد پار سے جاری دیگر دہشت گرد گروہ اب بھی خطے میں سرگرم ہیں۔ ان گروپوں کی طرف سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں