یوآو گیلنٹ

حزب اللہ کے خلاف مہم وسیع کریں گے، اسرائیل

تل ابیب(عکس آن لائن)اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل لبنانی حزب اللہ کے خلاف مہم کو وسعت دے گا اور ہر جگہ اس کا تعاقب کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی محاذ پر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد گیلنٹ نے شام میں اپنے فضائی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فوج شمال میں حملوں کی رفتار میں اضافہ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل حزب اللہ کے خلاف دفاع سے ہٹ کر اب اس کا تعاقب کر رہا ہے۔ بیروت، دمشق اور اس سے آگے جہاں کہیں بھی وہ کام کریں گے، ہم وہاں پہنچ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں