حدیقہ کیانی

حدیقہ کیانی کی وزیراعظم سے بیوٹی سیلونز سے متعلق پالیسی بنانے کی اپیل

لاہور (عکس آن لائن) معروف گلوکارہ اور ترجمان برائے پاکستان بیوٹی اینڈ کاسمیٹکس ایسوسی ایشن حدیقہ کیانی حدیقہ کیانی نے وزیراعظم عمران خان سے بیوٹی سیلونز سے متعلق ایس او پیز بنانے کی اپیل کردی۔ حدیقہ کیانی نے وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈان سے 80 فیصد بڑے بیوٹی سیلونز کی خواتین بیروزگار ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بے روزگار خواتین کی کفالت کے لیے کچھ کرے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ چھوٹے بیوٹی سیلونز کی لڑکیوں نے غیر قانونی ہوم سروس شروع کر رکھی ہے، اس کی روک تھام کے لیے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ بے روزگار خواتین کے لیے فنڈز دئیے جائیں۔

حدیقہ کیانی نے حکومت پر عملی اقدامات کرنے کے حوالے سے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جلد از جلد ایسے ایس او پیز بنائے جو بیوٹی سیلونز کے لیے فائدہ مند ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں