مون سون بارشوں

حافظ آباد:مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر فلڈ پلان جلدتیار کیا جائے،ڈپٹی کمشنر

حافظ آباد(نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر فلڈ پلان جلد تیار کر لیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صور تحال کے دوران ریسکیو اینڈ ریلیف کے کاموں میں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پیشگی انتظامات کے جائزہ کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عدنان ارشاد چیمہ،اے ڈی سی فناس اینڈ جنرل حامد ناصر گورائیہ،اسسٹنٹ کمشنر طیب طاہر،اے سی پنڈی بھٹیاں اعتزاز اسلم مارتھ،ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122صبغت اللہ سمیت ایری گیشن،لائیو سٹاک،صحت،تعلیم ،میونسپل کارپوریشن،میونسپل کمیٹیوں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اجلاس میں شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انہار ،میونسپل کارپوریشن حافظ آباداور دیگر تمام ایم سیز افسران کو ہدایت کی کہ مون سون بارشوں سے قبل تمام سیم اور برساتی نالوںکی صفائی کا کام ہر صورت مکمل کر لیاجائے جبکہ صفائی اور کے حوالہ سے جو مشینری درکار ہے اسکی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انہارکے افسران کو ہدایت کی کہ دریائے چناب کے حفاظتی بند کی مرمت اور دیکھ بھال کے کام کو جلد مکمل کر لیا جائے انہوں نے محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ انسانی ادویات اور ویکسین کے ساتھ ساتھ جانوروں کے لیے چارہ،ونڈا اور ویکسینیشن کے تمام انتظامات کو مکمل کیا جائے انہوں نے میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام خطرناک عمارتوں کو مکمل ریکارڈ بھی مرتب کر لیا جائے۔

اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122صبغت اللہ نے بتایا کہ دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ضلع بھر میں 6فلڈ ریلیف سیکٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں تمام متعلقہ محکموں کے ملازمین کی ڈیوٹیاں لگانے اور دیگر مشینری کی چیکینگ کے لیے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122کے پاس کشتیوں ،لائف جیکٹس ،بوٹنگ انجن سمیت دیگرجو بھی مشینری دستےاب ہے اسے ہر لحاظ سے فکشنل بنایا جا رہاہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن شروع کیا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں