حافظ آباد

حافظ آباد، بین الاضلاعی عمران عرف مانی مویشی چور گینگ گرفتار

حافظ آباد(نمائندہ عکس آن لائن ) پولیس ترجمان علی حسنین کے مطابق 3 رکنی بین الاضلاعی عمران عرف مانی مویشی چور گینگ گرفتار،گرفتار گینگ حافظ آباد پولیس کو 40 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا، گرفتار گینگ سے لاکھوں روپے مالیت کے7 مویشی برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سکھیکی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 رکنی بین الاضلاعی عمران عرف مانی مویشی چور گینگ کے3 کارندے گرفتار کر لئے۔گرفتار گینگ سے لاکھوںروپے مالیت کے 7 مویشی برآمدکر لئے گئے۔

گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عمران عرف مانی ، عرفان اور محسن شامل ہیں۔تھانہ سکھیکی پولیس نے گینگ سے مویشی چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی قبضہ میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان حافظ آباد پولیس کو 40 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے ۔ گرفتارملزمان نے دوران تفتیش دوسرے اضلاع میں بھی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں