شاداب خان

حارث رئوف کی بولنگ اسپیڈ پر شاداب خان کا دلچسپ تبصرہ

لاہور ( عکس آن لا ئن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپن بولر شاداب خان نے فاسٹ بولر حارث رئوف کی پریکٹس کے دوران بولنگ کی اسپیڈ پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔حارث رئوف نے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنی بولنگ پریکٹس کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ری ہیب کے بعد پہلی کِک۔حارث رئوف کی اس ویڈیو کو دیکھ کر شاداب خان نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہیری تم اس وقت میرے جتنی رفتار سے بولنگ کرا رہے ہو۔

شاداب خان نے حارث رئوف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ماشا اللہ تمہیں دیکھ کر اچھا لگا، جلدی تم 150 کی اسپیڈ پر آجاو گے انشا اللہ۔واضح رہے کہ شاداب خان اور حارث رئوف بہت اچھے دوست ہیں اور دونوں کو اکثر مواقع پر ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے دیکھا گیا ہے۔یاد رہے کہ حارث روف انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں