حارث رؤف

حارث رئوف نے پی سی بی شوکاز کا جواب جمع کرادیا، ذرائع

اسلام آباد (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔پی سی بی نے کچھ روز قبل حارث روف کو شوکاز نوٹس بھجوایا تھا، جو ٹیسٹ کرکٹ سے دستبرداری پر جاری کیا گیا تھا۔نوٹس میں کہا گیا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق پلیئرز نیشنل ٹیم کیلئے غیر مشروط طور پر دستیاب ہوں گے۔

فاسٹ حارث روف نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے عدم دستیابی ظاہر کی تھی۔ذرائع کے مطابق حارث رئوف نے پی سی بی کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ دستبرداری کی وجہ ریڈ بال کرکٹ کی پریکٹس نہ ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں