حارث رؤف

حارث رؤف رواں برس آسٹریلوی بگ بیش میں شرکت نہیں کریں گے

لاہور(عکس آن لائن) فاسٹ بولر حارث رؤف رواں برس آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔قومی ٹیم کے پیسر حارث رؤف رواں سال آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں شرکت نہیں کریں گے، اس حوالے سے انہوں نے میلبرن اسٹار کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے،دائیں ہاتھ کے پیسر حارث رؤف کا میلبرن اسٹار سے دو سال کا معاہدہ تھا، ٹیم انتظامیہ کے مطابق حارث روف کی کمی محسوس کریں گے، انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے وہ اس بار دستیاب نہیں ہوں گے تاہم خوشی ہے کہ بگ بیش کے بعد فاسٹ بولر انٹرنیشنل سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔بگ بیش سیزن کا آغاز 10 دسمبر سے ہورہا ہے جو 6 فروری تک جاری رہے گا، حارث روف ان دنوں پاکستان کی طرف سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں مصروف ہوں گے، جہاں سے واپسی کے فوری بعد جنوبی افریقا ٹیم کی پاکستان آمد متوقع ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں